بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت لاہور کے منصورہ مرکز میں نائب امیر جماعت اسلامی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد جانے دیا جائے، حکومت اگر گرفتار کرتی ہے تو کرلے، یہاں چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو بلوچستان سے اپنے حقوق کے لیے نکلے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے منصورہ مرکز میں لیاقت بلوچ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد جانے دیا جائے، حکومت اگر گرفتار کرتی ہے تو کرلے، یہاں چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو بلوچستان سے اپنے حقوق کے لیے نکلے تھے، بلوچستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی فون پر بات کی، مریم نواز نے کہا کہ وفاق کی سطح پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے گی۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ لانگ مارچ طے شدہ پلان کے مطابق آگے بڑھے گا، ہمیں ملک میں سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر قانون صہیب بھرت اور سلمان رفیق شریک تھے جب کہ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اور ہدایت الرحمان بلوچ شریک ہوئے، لیکن تاحال مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے اور جماعت اسلامی منصورہ سے" حق دو بلوچستان مارچ " نکالنے کے مطالبے پرڈٹ گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا
پڑھیں:
وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، لانگ مارچ کے روٹ پر اتفاق
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم سے ملاقات کی جس میں کوئٹہ سے آنے والے لانگ مارچ کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات پر اتفاق ہوگیا۔
ملاقات کے دوران طے پایا کہ لانگ مارچ کے شرکاء مظفرگڑھ سے ہوتے ہوئے ملتان اور لاہور پہنچیں گے۔
طلال چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور تک سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کمیٹی “حق دو بلوچستان” کے منتظمین سے بات چیت کرے گی اور کوشش کی جائے گی کہ لانگ مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو۔
لاہور پہنچنے کے بعد اسلام آباد جانے سے متعلق مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین کے مطابق عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت بلوچ عوام کے مسائل کے حل کے لئےسنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
لیاقت بلوچ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور لانگ مارچ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائے۔