خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل، پی پی امیدوار دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبر پختونخوا سے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل منعقد ہورہا ہے، الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔
راحیلہ بی بی نے الیکشن سے دستبرداری کے لیے ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔
دوسری جانب صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا جس کے لیے اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خالی نشست پر مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں، یہ الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے منعقد ہوں گے۔
پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی خالی نشست پر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔
پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صحت کارڈ پلس پر بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ کی مد میں 3 ارب روپے فوری جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا کہ محکمہ صحت پی ٹی آئی حکومت کے وژن کی اولین ترجیح ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رواں سال صوبائی محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 ماہ میں صحت کارڈ کےلیے 9 اعشاریہ 65 ارب جاری کیے گئے ہیں، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت خدمات جاری ہیں۔