پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا، دیگر امیدواروں کو دستبرداری کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کی خواتین نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشال یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
پارٹی نے خواتین نشست کی دیگر امیدواروں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور ثمینہ خالد کو آج دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹ کی اس ضمنی نشست پر انتخاب خیبرپختونخوا میں 31 جولائی کو منعقد ہوگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ انہیں 9 مئی کے واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر آئین کے آرٹیکل 63 (1)(h) کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی نشست خالی قرار دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے مزید تین حلقوں کے لیے ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی کردہ نشست، احمد خان بھچر (پی پی 87، میانوالی) اور احمد چٹھہ (این اے 66، وزیرآباد) کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ بھی عدالت سے سزا یافتہ قرار پائے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 11 اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے، جبکہ پولنگ کا دن 18 ستمبر مقرر کیا گیا ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مبینہ ٹاؤن اسکاؤٹ کالونی میں گزشتہ رات ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکٹر مشال دختر فضل نامی خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں اور شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر نالے میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین نے خاتون کو نالے میں کودتے دیکھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے باوجود ڈاکٹر مشال کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر مشال کا اپنے شوہر حسنین سے دوسری شادی کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حسنین اکثر بیوی پر تشدد کرتا تھا جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔