تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے،ان کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں،حماداظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔حماد اظہر کے اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے.
حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے حماد اظہر 9 مئی کیسز کی وجہ سے مفرور تھےpic.twitter.com/Qrl4C5oLjo — Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 23, 2025
کوئٹہ میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی اور لڑکا قتل
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
امیرمقام نے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ عمر بھر تحریک آزادی سے جڑے رہے ، پروفیسر عبد الغنی بٹ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے۔
امیر مقام نے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی پاکستان سے محبت دیدنی تھی ،پروفیسر عبد الغنی بٹ کے لواحقین اور کشمیری قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں پروفیسر عبد الغنی بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے