اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اعجاز چوہدری—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن 21 اگست کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجاری شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی یکم سے 2 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اگست کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 11 اگست تک کیا جائے گا، کاغذاتِ نامزدگی 13 اگست تک واپس لیے جا سکیں گے۔
شیڈول کے مطابق پولنگ 21 اگست کی صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔
واضح رہے کہ اعجاز چوہدری جنرل نشست پر پنجاب سے سینیٹ کے رکن تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔