اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست؛ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
سٹی 42:اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر28 اگست کو پنجاب اسمبلی میں الیکشن ہوگا
الیکشن کمیشن نےسینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا،ریٹرننگ آفیسر 31 جولائی کو پبلک نوٹس شائع کریں گے،1اگست سے 2 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے
13اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،21اگست کو پنجاب اسمبلی ہال میں الیکشن منعقد ہوگا
اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے کی وجہ سے سینیٹ نشست خالی قرار دی گئی تھی
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی کےسینئٹرز کے استعفے پارلیمنٹ پہنچ گئے
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔