صفائی کرنے والے پر نوجوانوں کا تشدد، ’انہیں پکڑ کر پورے محلے کی صفائی کروائی جائے‘
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ایک گلی کی صفائی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں دو نوجوان آ کر اس کے سر سے ٹوپی اتارتے ہیں اور اسے لاتوں سے مارتے ہیں اس کے بعد اس کے ہاتھ سے جھاڑو پکڑ کر دور پھینک دیتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے اور نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان لڑکوں کا سافٹ ویئر کرپٹ ہو چکا ہے فوری اپڈیٹ کیا جائے۔
ان لونڈے لپاڑوں کا سافٹ ویئر کرپٹ ہو چکا ہے فوری اپڈیٹ کیا جائے۔@MaryamNSharif @OfficialDPRPP pic.
— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) July 29, 2025
ثمینہ حفیظ ملک نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلی پنجاب صاحبہ یہ دیکھیں یہ عناصر آپ کی ستھرا پنجاب کے مجاہد جوانوں کی تذلیل کی جا رہی ہے ان پر فوری ایکشن لیا جائے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ
یہ دیکھیں بیغیرت عناصر آپکی ستھرا پنجاب کے مجاہد جوانوں کی تذلیل کی جا رہی ہے
ان پر فوری ایکشن لیا جائے @MaryamNSharif @AzmaBokhariPMLN @ZeshanMalick pic.twitter.com/33oZppadCR
— Samina Hafeez Malik (@SaminaHMalik) July 29, 2025
ایک ایکس صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ گندگی کے علمبردار ہیں۔
یہ گندگی کے علمبردار ہیں
— Riaz Hussain (@riaztalagang) July 29, 2025
الیاس لکھتے ہیں کہ اپنا فرض ادا کر کے رزق حلال کمانے والے کی اس طرح تضحیک کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ ان نوجوانوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
اپنا فرض ادا کر کے رزق حلال کمانے والے کی اس طرح تضحیک کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ ان لعنتیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
— ilyas (@milyas68) July 29, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کو گرفتار کیا جائے اور ایک ہفتہ پورے محلے کی صفائی ان سے کروائی جائے۔
انکو گرفتار کیا جائے اور ایک ہفتہ پورے محلے کی صفائی ان سے کروائی جائے۔
۔
۔@MaryamNSharif
آپکے بہترین عوامی کاموں میں رکاوٹ بننے والے کسی بھی فرد کو نہ بخشا جائے۔
— نقار خانے میں (@MuhammedInaam) July 29, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاک مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب ویڈیو وائرل ویژن ستھرا پنجاب ۔ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک مریم نواز ویڈیو وائرل ستھرا پنجاب مریم نواز کی صفائی کیا جائے
پڑھیں:
لاہور کی فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے جنگل نما حد بندی، 48 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔ پہلا مرحلہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا، لنگز آف لاہور منصوبے سے تقریبااً دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے سے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں مدد ملے گی۔ جامن، کچنار، امرود اور دیگر پھلوں والے مختلف اقسام کے علاقائی درخت لگائے جائیں گے۔ نمائشی درختوں میں پلکن، ارجن، گل نشتر، سکھ چین م، جیٹروفہ اور دیگر اقسام شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے منفرد اور نتیجہ خیز منصوبہ لایا جا رہا ہے، اس منصوبے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بلکہ شہری پھیلاؤ روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ سینیئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔