اسلام آباد:حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ پاکستانی عازمینِ حج سے واجبات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی حج اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے، جبکہ ادائیگی کا نظام ”پہلے آئیے، پہلے پائیے“ کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلی قسط اگست میں وصول کی جائے گی، جس کی متوقع رقم تقریباً پانچ لاکھ سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی واجبات کی وصولی روک دی جائے گی، اور صرف وہی افراد اخراجات جمع کرانے کے اہل ہوں گے جنہوں نے پہلے ہی رجسٹریشن مکمل کروائی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے منظور شدہ بینکوں میں حج واجبات جمع کرائے جا سکیں گے، اور دستیاب کوٹے کے مطابق جب مطلوبہ اخراجات جمع ہو جائیں گے تو مزید وصولی کو روک دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے لیے اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ جبکہ پاکستان کو اس سال سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد کا کوٹہ ملا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان، آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کے پیش نظر سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ 30 ہزار کرنے کی درخواست کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ سعودی حکام کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد

محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کی ریلی سے پہلے 6 صحافیوں کو نظربند کرنا اُنکی گھبراہٹ کا مظہر ہے، کانگریس
  • پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • 31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
  • حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری
  • واجبات کی دوسری قسط 3 سے 15 نومبر تک لازمی جمع کرادی جائے، وزارت حج
  • وزیر دفاع: کابل کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینی ہوگی
  • ڈکی بھائی رشوت کیس؛ این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا چار کروڑ کی وصولی
  • حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری
  • سوئی ناردرن کمپنی کو چند روز میں 4 لاکھ درخواستیں موصول