---فائل فوٹو 

حج 2026ء کے اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے، اخراجات کی پہلی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2026ء کے واجبات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلی قسط اگست میں وصول کی جائے گی جو تقریباً 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس حج کے لیے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پاکستان کا سرکاری اور نجی حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان  آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیر خزانہ پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے امریکا روانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب(فائل فوٹو)۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ کے دورے کے دوران پاک امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہوگی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوگا۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق مضبوط تجارتی، معاشی تعلقات پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو روایتی اور غیر روایتی شعبوں تک وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی، معدنیات اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کے مواقع موجود ہیں اور وزیر خزانہ کا دورہ امریکا دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط بنانےکی کڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • عازمین حج 2026 سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ
  • الیکٹرک بائیک کیلئے اقساط آسان اقساط پر حاصل کرنے کاسنہری موقع
  • عازمین حج سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ
  • اب گاڑی ، موٹرسائیکل کے نمبر مالک کے نام پرنمبرجاری ہوں گے
  • ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان: شیڈول فائنل
  • حج 2026: و اجبات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان
  • حج 2026: اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع، کتنی رقم دینی ہوگی؟
  • وزیر خزانہ پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے امریکا روانہ