Daily Pakistan:
2025-07-30@03:35:10 GMT

عازمین حج 2026 سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

عازمین حج 2026 سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے مالی معاملات کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے، جس کے مطابق اخراجات 2  اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کی پہلی قسط اگست کے پہلے ہفتے میں لی جائے گی، جس کی مالیت تقریباً 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔وزارت کے قریبی ذرائع کے مطابق رواں سال اخراجات کی وصولی  پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائے گی، یعنی وہ افراد جو پہلے ادائیگی کریں گے، ان کو ترجیحی بنیادوں پر حج سکیم میں شامل کیا جائے گا۔

جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجرا بند کردیا

مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ حج سیزن کے لیے اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین رجسٹریشن کروا چکے ہیں، جبکہ پاکستان کو سرکاری اور نجی سکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ ملا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، آبادی کے موجودہ تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے، سعودی حکومت سے 2 لاکھ 30 ہزار عازمین کا کوٹہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو حج کی سعادت حاصل ہو سکے۔

حکام کے مطابق حج 2026ء کی دوسری قسط کی تفصیلات اور مکمل اخراجات کا اعلان سعودی عرب کی طرف سے حتمی پیکج موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے رجسٹرڈ عازمین کو جلد آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ وقت پر اپنی ادائیگیاں مکمل کر سکیں۔
 

میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اسلام آباد، جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں جیل کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے وفاقی پولیس سے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد جیل کے لیے 8 انسپکٹروں سمیت 295 افراد کی نفری ڈیپوٹیشن پر لگائی جائے گی اور جیل ڈیوٹی کے لیے افسران اور اہلکار 3سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر آئیں گے۔

اسلام آباد جیل کے لیے 8 انسپکثر، 5 اے ایس آئی، 25 ہیڈکانسٹیبلز اور250 کانسٹیبلز مانگے گئے ہیں اور سیکیورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو نفری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے مخصوص شرائط لاگو ہوں گے، نامزد اہلکاروں کی عمر 50 سال سے کم ہونا لازمی قرار دی گئی ہے اور محکمانہ سزا یافتہ اہلکار تعیناتی کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کم از کم 3 سال سروس مکمل کرنے والے اہلکار شامل کیے جائیں گے اور تمام ڈویژنز کو 5 دن میں مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ماڈل جیل میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے حتمی منظوری اعلیٰ حکام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ
  • حکومت کا ملک بھر کے کال سینٹرز سے متعلق بڑا فیصلہ
  • الیکٹرک بائیک کیلئے اقساط آسان اقساط پر حاصل کرنے کاسنہری موقع
  • عازمین حج سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ
  • مالی فراڈ کے واقعات؛ ملک بھر کے کال سینٹرز کیلئے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • حج 2026: و اجبات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان
  • حج اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے: ذرائع وزارتِ مذہبی امور
  • حج 2026: اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع، کتنی رقم دینی ہوگی؟
  • سعودی میڈیا فورم 2026 فروری میں ریاض میں منعقد ہوگا، 250 سے زائد اداروں کی شرکت متوقع