خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور فلش فلَڈ سے 8 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 2 گھر مکمل منہدم ہو گئے۔
بارش کے نتیجے میں حادثات سوات، باجوڑ، بونیر، کوہستان اپر، اپر چترال اور شانگلہ میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔