15 جولائی سے 31 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
این ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 15 جولائی سے 31 اگست تک سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) پنجاب نے وارننگ جاری کی ہے کہ 15 جولائی سے 31 اگست تک راولپنڈی میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے جس سے شہر میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ انتظامی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلعی انتظامیہ واسا پولیس ریسکیو اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیشن گوئی بھی کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سات فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے ہیں، ڈی سی راولپنڈی کے مطابق فلڈ کیمپوں میں خوراک، پانی، دوا، رہائش اور سیکیورٹی کی سہولت موجود ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں کی 24/7 نگرانی کی جاری ہے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کو کشتیاں اور لائف جیکٹس فراہم کردی گئی ہیں، نشیبی علاقوں کے قریب سرکاری اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم، صحت، پولیس اور ٹرانسپورٹ کو ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں، محکمہ واسا نے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، واسا نے ہیوی مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا ہے، نالہ لئی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
ویب ڈیسک:سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔