مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کھولنے کی اجازت ، عدالت نے متعلقہ اداروں کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے جمعرات کے روز آئینی پٹیشن نمبر 1143/2025 میں فوری نوعیت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سیکریٹری ایکسائز,ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ سندھ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز , ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمینٹ سندھ ڈائریکٹر ایکسائز ,ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد,ای ٹی او ٹنڈوالہیار, ایس ایچ او اے سیکشن ٹنڈوالہیار و دیگر کو جواب داخل کرونے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا آرڈر دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت کے لیے 26 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے آئینی پٹیشن ٹی ایل پی کے ضلعی امیر ٹنڈوالہیار مولانا عبدالجبار و دیگر نے ٹی ایل پی کے صوبایی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈوکیٹ اور ذولفقار علی چانڈیو ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایکسائزز ٹیکسیشن و نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے خلاف قانون ٹنٹدو الہیار میں نصرپور روڈ پر مسلم اکثریتی والے علاقے میں نیا شراب خانہ کھولنے کی اجازت دی جہاں اسکول, مساجد, شادی ہال موجود ہیں اس علاقے میں شراب خانہ کھولنے کی اجازت دینے سے مسلم آبادی میں بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-22