آپ اپنے دام میں صیاد آگیا؛ غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
جنوبی غزہ میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے دوران دو مختلف واقعات میں اسرائیلی فوجی کے 2 اہلکار مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ پہلا واقعہ غزہ کے علاقے رفح میں پیش آیا۔
جہاں ملٹری آپریشن کے دوران جیسے ہی اسرائیلی فوج کی ٹیم ایک عمارت میں داخل ہوئی زوردار دھماکا ہوگیا اور عمارت منہدم ہوگئی۔
اس واقعے میں 36 سالہ سارجنٹ میجر (ریزرو) ولادیمیر لوزا ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکا ایک نصب شدہ بارودی مواد کے باعث ہوا تھا۔
دوسرا واقعہ خان یونس کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کو منہدم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا بچھایا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 19 سالہ اسٹاف سارجنٹ امیت کوہن کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس واقعے کو ممکنہ "آپریشنل حادثہ" قرار دے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جھڑپوں میں مارے گئے فوجیوں کی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کے دوران
پڑھیں:
بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں 15 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں پاک دھرتی کے پانچ بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ، ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔