غیرقانونی ایکس چینج کے ذریعے اربوں روپے کافراڈ کرنےوالے قانون کے شکنجے میں
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حساس ادارے کے اہلکاروں،ایف آئی اے اور ایلیٹ فورس کا سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو تحسین اعوان کے ڈیرے پر چھاپہ، متعدد ملکی و غیر ملکی ورکرز گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع ایف آئی اےکے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے غیرقانونی ایکسچینج اور 18 کمپیوٹر بھی قبضہ میں لے لئے۔ پکڑے جانے والے سسٹم کے ذریعے مختلف ایپس بناکر اربوں کا فراڈ کیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گوجرخان میں وائلڈ لائف کا ایکشن، غیرقانونی افریقی شیر برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی وڈیرے کے ڈیرے سے غیر قانونی طور پر رکھا گیا افریقی نسل کا شیر برآمد کرلیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق شیر کی عمر تقریباً دو سال ہے اور اسے بغیر لائسنس کے پالا گیا تھا۔
حکام نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی اور مقامی عدالت سے باقاعدہ سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپہ مارا۔ شیر کی برآمدگی کے بعد پولیس کو درخواست دی گئی ہے، جس کی بنیاد پر شیر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں لاہور میں ایک خاتون پر شیر کے حملے کا واقعہ منظرعام پر آیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے بغیر لائسنس جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔ صرف دو روز میں صوبے بھر سے 14 شیر برآمد کیے جا چکے ہیں اور تمام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔