غیرقانونی دیوارکھڑی کرنے پر کوہسارزون کے رہائشیوں میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لطیف آباد کوہسار مین روڈ پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر دیوار کھڑی کرنے پر کوہسار زون کے رہائشیوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کو تحریری نوٹس بھیجا ہے کہ اس طرح کی تعمیرات سے باز رہا جائے۔ 1998ء اور 1999ء میں اس وقت کے ایچ ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین اور سابق ڈی جی ایچ ڈی اے غلام محمد قائم خانی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی و سندھ رجمنٹل سینٹر سے اجازت لے تھی کہ کوہسار کا مین روڈ آئندہ سو فٹ چوڑا ہوگا، اس وقت سو میں سے 50فٹ چوڑا روڈ بنایا گیا جو اب تک موجود ہے، جبکہ 1998ء اور 1999ء میں یہ صرف14فٹ چوڑا روڈ تھا اس وقت ایچ ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں نے بھاگ دوڑ کرکے یہ روڈ سو فٹ چوڑا منظور کرایا تھا اور 50 فٹ چوڑائی میں بنایا جاچکا تھا، 50 فٹ مزید چوڑا ہونا ہے یعنی 25-25فٹ دوطرفہ چوڑائی ہونی ہے لیکن سول ایوی ایشن اتھارٹی موجودہ روڈ کے ساتھ ہی دیوار تعمیر کررہے ہیں، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جو زمین ہے اس میں کچھ کے علاوہ باقی زمین کی قیمت تاحال محکمہ ریونیو کو ادا بھی کی گئی ہے یہ روڈ شارع عوام ہے اور یہ عام شہریوں کی ملکیت ہوتی ہے اس پر ہر شہری کا حق ہوتا ہے کہ وہ جب چاہئے وہاں سے گزر سکتا ہے لیکن سول ایوی ایشن کا عملہ 100فٹ منظور سڑک کے بجائے 50فٹ چوڑی سڑک پر باؤنڈری بناکر اسے محدود کررہا ہے جس سے کوہسار زون میں مختلف ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ آنے والے دنوں میں اس شاہراہ پر کئی گنا ٹریفک بڑھ جائیگی اور سڑک چوڑی نہ ہونے کی وجہ سے ایک تو یہاں حادثات میں اضافہ ہوگا دوسرا ہر وقت ٹریفک جام رہنے سے کوہسار کے مکینوں کو اذیت سے دوچار ہونا پڑے گا۔کوہسار کی مختلف ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشی افراد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فوری طورپر سڑک کے ساتھ دیوار بنانے سے روکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سول ایوی ایشن اتھارٹی
پڑھیں:
ترک و مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تشویش اور فوری جنگ بندی پر زور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترک وزیر خارجہ حکان فدان اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدالطیف کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ترک سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں نہ صرف فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا بلکہ باہمی تعلقات اور خطے کے دیگر اہم امور پر بھی بات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فدان اور عبدالطیف نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والے انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی برادری فوری طور پر کردار ادا کرے تاکہ فلسطینی عوام کو مزید جانی اور مالی نقصان سے بچایا جاسکے، دونوں وزرائے خارجہ نے انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی بلا رکاوٹ ترسیل پر بھی زور دیا۔
ترکی اور مصر کے درمیان اس اہم رابطے کو خطے میں جاری بحران کے تناظر میں خصوصی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ دونوں ممالک ماضی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
خیال رہےکہ اس تمام صورتحال میں یہ حقیقت بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ غزہ میں امداد کے نام پر امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کررہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلم حکمران بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔