وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی جانب سے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری اس سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے، قانون سازی کے بعد یہ اتھارٹی لائسنس جاری کرنے، اداروں کی نگرانی، تکنیکی معیارات مقرر کرنے، اور ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف، اور ورلڈ بینک کی ہدایات کے ساتھ ہم آہنگی کی ذمہ دار ہوگی۔
پیوٹن نے وزیر کو برطرف کیا اس نے چند گھنٹوں بعد ہی خودکشی کرلی، روسی میڈیا نے اہم انکشاف کر دیا
اتھارٹی کا دائرہ کار عوامی تحفظ، منی لانڈرنگ سے بچاؤ، اور سائبر خطرات کی روک تھام تک وسیع ہوگا، خودمختار اثاثہ جات، اضافی توانائی کے استعمال، اور مضبوط ریگولیشن کا یہ مشترکہ ماڈل جنوبی ایشیا میں پاکستان کو ایک ڈیجیٹل اثاثہ جاتی مرکز بنانے کے قومی عزم کا اظہار ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے اعتماد پیدا ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، اور بلاک چین کے شعبے میں جدیدیت کو فروغ ملے گا جو ایک محفوظ، جامع اور مستقبل دوست ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد بنے گا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان چار کروڑ سے زائد کرپٹو صارفین اور سالانہ تین سو ارب ڈالر کی غیر رسمی ٹریڈنگ والی ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے، اگرچہ پہلے ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال تھی، پاکستانی نوجوانوں نے بلاک چین ٹیکنالوجی کو جلدی اپنایا جن میں سے 70 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے۔
کلر سیداں میں بچے تالاب میں نہاتے ہوئے جاں بحق ، پی ڈی ایم اے کا نوٹس، ڈی سی راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی چوبیس کروڑ کی آبادی اور تیزی سے بڑھتا ہوا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ایک مضبوط کرپٹو معیشت کے قیام کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ورچوئل اثاثہ جات کے مطابق
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :