Jasarat News:
2025-07-07@21:56:03 GMT

غزہ فلسطین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے: بروکس اعلامیہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اتحاد برکس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی “مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ناقابلِ تقسیم حصہ” ہے اور اسے مغربی کنارے کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے تحت یکجا کیا جانا چاہیے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق برکس کے اعلامیے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت بشمول آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے حق کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا۔

رکن ممالک نے اسرائیل کے جاری حملوں اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قحط کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت کی۔

برکس ممالک نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں، اسرائیلی افواج کی غزہ پٹی اور دیگر تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل واپسی ہونی چاہئے۔

یہ بھی کہا گیا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں قید تمام مغویوں اور قیدیوں کو رہا کیا جائے، اور انسانی امداد کی مسلسل، آزادانہ اور بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس اتحاد نے اقوامِ متحدہ میں ریاستِ فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت اور دو ریاستی حل سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ بھی کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برکس اعلامیے میں ایران پر حملوں کی مذمت، سخت بیان جاری کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت  کی ہے اور امریکا اسرائی کا نام لیے بغیر سخت بیان جاری کیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت  کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔

برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے بعد ہونے والے حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ برکس نے مطالبہ کیا کہ ایران کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور ایسے حملے بند کیے جائیں۔

مزید برآں، برکس نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، اور اسرائیلی افواج کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ عالمی تجارت پر بڑھتے ہوئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اجلاس میں ایران اور ایتھوپیا کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) میں شمولیت کی بھی حمایت کی گئی۔

یاد رہے کہ برکس میں اب مصر، ایران، ایتھوپیا، انڈونیشیا، اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہو چکے ہیں، جس سے یہ اتحاد مزید مضبوط اور اثرانداز بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برکس اعلامیے میں ایران پر حملوں کی مذمت، سخت بیان جاری کردیا
  • غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری، 82 فلسطینی شہید، امریکا کو جنگ بندی کی توقع
  • غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 80 فلسطینی شہید
  • برکس اتحاد نے غزہ کو فلسطین کا ’ناقابلِ تقسیم حصہ‘ قرار دے دیا
  • برکس ممالک تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، برکس اعلامیہ
  • غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
  • غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، اسکول سمیت مختلف حملوں میں 14 فلسطینی شہید
  • ن لیگ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کر دیا
  • شہر میں 578 عمارتیں مخدوش ہیں،ایس بی سی اے