محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مار کر افریقی شیر برآمد کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب جیو نیوز
محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مار کر افریقی شیر برآمد کرلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مارا، جس میں افریقین شیر برآمد کرلیا گیا، برآمد کیے گئے افریقی نسل کے شیر کی عمر 2 سال ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے پر شیر رکھا تھا، محکمہ وائلڈ لائف نے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپہ مارا۔
وائلڈ لائف کی درخواست پر تھانے میں شیر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ وائلڈ لائف نے
پڑھیں:
ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55000 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔