گوجرخان میں وائلڈ لائف کا ایکشن، غیرقانونی افریقی شیر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی وڈیرے کے ڈیرے سے غیر قانونی طور پر رکھا گیا افریقی نسل کا شیر برآمد کرلیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق شیر کی عمر تقریباً دو سال ہے اور اسے بغیر لائسنس کے پالا گیا تھا۔
حکام نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی اور مقامی عدالت سے باقاعدہ سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپہ مارا۔ شیر کی برآمدگی کے بعد پولیس کو درخواست دی گئی ہے، جس کی بنیاد پر شیر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں لاہور میں ایک خاتون پر شیر کے حملے کا واقعہ منظرعام پر آیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے بغیر لائسنس جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔ صرف دو روز میں صوبے بھر سے 14 شیر برآمد کیے جا چکے ہیں اور تمام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔