2025-07-08@18:59:53 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«سیپکو کو»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد سیپکو کی بل دینے والے صارفین سے زیادتیاں،بل نہ دینے والوں پر مہربان شکایات،زیرو ریکوری والا فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو حکام کی بل دینے والوں سے زیادتیاں بڑھ گئی ہیںصارفین کی جانب سے ہزاروں روپے کے اضافی بل بھیجنے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری جانب بل نہ دینے والوں پر سیپکو حکام انتہائی مہربان نظر آتے ہیںزیرو ریکوری والے مولاداد فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے مولاداد فیڈر پر 18گھنٹے جبکہ واٹر سپلائی فیڈر پر رات پونے 11سے صبح پونے 7تک بجلی بند رہتی ہے...
    سکھر میں دکان دار نے سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق سکھر گھنٹہ گھر کے قریب واقع مہران مرکز میں ریکوری کے دوران دکان دار اور سیپکو لائن سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق دکان دار نے تلخ کلامی پر سیپکو لائن سپرنٹنڈنٹ کو قتل کیا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔سیپکو کے ملازمین نے ملزم کی گرفتاری کےلیے سول اسپتال کے باہر احتجاج کیا ہے۔
    اسلام آباد: حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران گردشی قرضہ 2.384 ہزار ارب روپے تک محدود کرنے میں کامیاب رہی ہے.  تاہم پاور سیکٹر کو اب بھی اپنی نااہلی، بجلی چوری اور بلوں کی عدم ریکوری کی وجہ سے 158 ارب روپے کے نقصانات کا سامنا ہے. وزارت توانائی کے ترجمان نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ 158 ارب روپے میں سے 82 ارب روپے کے نقصانات صرف حیدرآباد اور سکھر پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے کیے ہیں.  وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اپنی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی سے ایک طے شدہ معاہدے کی وجہ سے حیسکو اور سیپکو کے بورڈز کو تبدیل نہیں کر رہی ہے، اس طرح ماہانہ،...
    سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈیڈکشن عائد کرنے کے سلسلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیپکو کے نااہل افسران نے اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کیلئے بل ادا کرنیوالے صارفین کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،شہر کے 100 فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی سیپکو کی جانب سے 8سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے تاجروں اور شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، طویل لوڈشیڈنگ اور بیشتر شہریوں کا سولر سسٹم پر منتقل ہونے کی وجہ سے کم یونٹ کے استعمال پر محکمہ سیپکو نے ناجائز ڈیڈکشن عائد کرنے کا سلسلہ...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کا بدترین شٹ ڈائون ،8گھنٹے طویل شٹ ڈائون کی وجہ سے موبائل کے سگنل گم ،انٹرنیٹ کی رفتارانتہائی سست، صارفین کو مشکلات کا سامنا ،سیپکو حکام نے شٹ ڈائوں کو وطیرہ بنالیا ہے آئے روز شٹ ڈائون کے نام پرکئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے، شہری۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں منگل کے روز سیپکو کی جانب سے شہر کے 16فیڈر پر بدترین شٹ ڈائون کیا گیاسیپکو نے 6گھنٹے شٹ ڈائون کا اعلان کیا تھا پر بجلی 8گھنٹوں سے زائد بند کی گئی بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے موبائل کے سگنل گم اور انٹرنیٹ کی رفتار دہیمی ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔...
    — فائل فوٹو  نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگا دیے۔نیپرا کی جانب سے عائد کیے گئے حکم نامے کے مطابق جرمانے کرنٹ سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ڈسکوز اپنے انتظامی علاقوں میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ میں ناکام رہیں ہیں۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے حفاظتی ناکامیاں، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی پر نیپرا کا 10 ملین روپے کا جرمانہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے تینوں ڈسکوز پر فی کس 1 کروڑ روپے جرمانہ...
۱