data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد سیپکو کی بل دینے والے صارفین سے زیادتیاں،بل نہ دینے والوں پر مہربان شکایات،زیرو ریکوری والا فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو حکام کی بل دینے والوں سے زیادتیاں بڑھ گئی ہیںصارفین کی جانب سے ہزاروں روپے کے اضافی بل بھیجنے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری جانب بل نہ دینے والوں پر سیپکو حکام انتہائی مہربان نظر آتے ہیںزیرو ریکوری والے مولاداد فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے مولاداد فیڈر پر 18گھنٹے جبکہ واٹر سپلائی فیڈر پر رات پونے 11سے صبح پونے 7تک بجلی بند رہتی ہے اور دن کو سارا دن واٹر سپلائی پر سیپکو کی طرف سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس پر پورا مولاداد فیڈٖر چوری پر چلتا ہے اسکے باوجود سیپکو حکام بڑے پیمانے پر ہونے والی اس بجلی چوری پر کوئی کاروائی نہیں کرتے اور یہ سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے،بجلی چوری کے خلاف ملکی سطح پر مہم جاری ہے لیکن جیکب آباد میں سیپکو حکام بجلی کی اس بڑی چوری پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیںاور تاحال بجلی چوروں کی جاری یہ مہم مولاداد فیڈر پر ہونے والی چوری کو روکنے میں ناکام ہے شہر کے سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ زیرو ریکوری والا فیڈر پورا دن چلتا ہے اور بل دینے والے صارفین کو اعلانیہ ،غیر اعلانیہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بدترین ٹرپنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اضافی بل بھی بل دینے والوں کو بھیجے جاتے ہیںجنہیں پورا دن بھی مسلسل بجلی نہیں ملتی،سیپکو بجلی چوری مہم بھی عام صارف اور چھوٹے چور تک محدود ہے بڑے بجلی چوروں کے خلاف سیپکو حکام کاروائی تک نہیں کرتے الٹا انہیں مسلسل بجلی کی فراہمی کے لئے چار فیڈرس کی لائنیں دی گئی ہیںسیپکو کی بجلی چوری مہم سے لاکھوں کی بجلی چوری کرنے والے کارخانے ،چکیاں ،ہال ،ہوٹل ،میڈیکل سینٹر اور دیگر محفوظ ہیںسیپکو حکام کا بل دینے والے صارفین سے ایسا رویہ قابل افسوس ہے جیکب آباد سیپکو کی زیادتیوں کا وزیر پانی و بجلی ،چیئرمین واپڈا ،نیپرا نوٹس لیکر صارفین سے انصاف کریں اور واٹر سپلائی فیڈر پر بڑے پیمانے پر ہونے والی بجلی چوری روکنے میں ناکام سیپکو حکام کے خلاف سخت اور مثالی کاروائی کی جائے تاکہ سیپکو عملہ آئندہ ادارے کو نقصان پہنچاکر بااثر بجلی چوروں کی سہولت کاری سے باز آجائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: والے صارفین دینے والوں سیپکو حکام جیکب ا باد بجلی چوری سیپکو کی چوری پر

پڑھیں:

کوئٹہ، گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق انتظامیہ کا اجلاس

اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مفاد میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم سے کم رکھا جائے اور رات 12 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شازیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، گیس حکام، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ اور شہریوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ نے گیس حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں گیس لوڈشیڈنگ رات 12 بجے کے بعد کی جائے تاکہ عوام کو دن کے اوقات میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گیس چوری، کمپریسر کے استعمال اور میٹر ٹمپرنگ کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے۔ اس ضمن میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور گیس حکام کو مشترکہ آپریشنز کرنے کی ہدایت کی تاکہ کمپریسر بیچنے والوں، کمرشل صارفین اور تندور مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا سکے، کیونکہ ان کے غیر قانونی استعمال سے گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا ہوتا ہے۔

کمشنر کوئٹہ نے مزید کہا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ گیس کے استعمال میں اضافہ قدرتی امر ہے، تاہم گیس کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو مناسب پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرے۔ انہوں نے گیس لائنوں کی مرمت اور پرانی پائپ لائنوں کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ سپلائی نظام بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو گیس چوری کی روک تھام اور گیس کے محفوظ استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔ کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم سے کم رکھا جائے اور رات 12 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر گیس حکام نے کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ لوڈشیڈنگ کے اوقات اور دورانیے میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئٹہ شہر میں گیس کی منصفانہ تقسیم، غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی اور کمپریسر کے استعمال کے خلاف کارروائی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی، تاکہ شہریوں کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • قصور، پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • کوئٹہ، گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق انتظامیہ کا اجلاس
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ اور جیل حکام کو نوٹسز جاری
  • وزیراعظم پیکج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر   سماعت آج  ہو گی
  • جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر کو پارٹی سے نکال دیا
  • کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، عتیق میر
  • کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
  • عوام پر بھاری بوجھ، بغیر منظوری 40 لاکھ مہنگے میٹرز کی تنصیب پر نیپرا برہم
  • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی 
  • بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا