اسرائیلی حکام نے غزہ میں جنگبندی کے بارے میں ڈونلڈ ٹرامپ کے دعووں کی تردید کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
فرانس نیوز سے اپنی ایک گفتگو میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ اب غزہ میں جنگبندی کا مناسب وقت آن پہنچا ہے، بالخصوص ایران سے سیز فائر کے بعد۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی صحافی "گائی السٹر" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ گائی السٹر کا یہ ٹویٹ ایسی صورت میں سامنے آیا جب گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نہایت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ہم آئندہ ہفتے سیز فائر تک پہنچ جائیں۔ دوسری جانب آج فرانس نیوز سے گفتگو میں قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے بھی کچھ ایسا ہی موقف اپنایا کہ اب غزہ میں جنگ بندی کا مناسب وقت آن پہنچا ہے، بالخصوص ایران سے سیز فائر کے بعد۔ تاہم صیہونی صحافی کی طرح دیگر اسرائیلی عہدیداروں نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات میں کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا آغاز کر رکھا ہے جو ابھی تک رُکنے کا نام نہیں لے رہی۔ صیہونی بمباری میں اب تک 56 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 75 فیصد بچے اور خّواتین ہیں۔ اس دوران شہری انفراسٹرکچر بھی صیہونی حملوں کی زد میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔