عراق میں بڑا بلیک آؤٹ، بجلی کا نظام درہم برہم
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
عراقی وزارت توانائی کے مطابق بلیک آؤٹ کی بنیادی وجہ صوبہ انبار میں واقع مرکزی پاور پلانٹ کی اچانک بندش ہے، فنی خرابی کے باعث پاور پلانٹ مکمل طور پر بند ہوگیا جس کا اثر قومی گرڈ پر پڑا اور یکے بعد دیگرے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے مختلف حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، کئی شہر اور دیہات تاریکی میں ڈوب گئے۔ عراقی وزارت توانائی کے مطابق بلیک آؤٹ کی بنیادی وجہ صوبہ انبار میں واقع مرکزی پاور پلانٹ کی اچانک بندش ہے، فنی خرابی کے باعث پاور پلانٹ مکمل طور پر بند ہوگیا جس کا اثر قومی گرڈ پر پڑا اور یکے بعد دیگرے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
وزارت کے مطابق تکنیکی ٹیمیں بحالی کے کام میں مصروف ہیں اور بجلی کی مرحلہ وار بحالی جلد شروع کی جائے گی۔ عوام کی جانب سے بجلی کی بندش پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، خاص طور پر شدید گرمی کے دوران بجلی کی عدم دستیابی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عراقی حکومت نے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ پاورپلانٹ کی بندش کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاور پلانٹ بجلی کی
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔