جیلی فش نے فرانس کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ بند کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
فرانس کے شمالی علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کو اُس وقت عارضی طور پر بند کرنا پڑا جب جیلی فش کے ہجوم نے کولنگ سسٹم کو متاثر کر دیا۔
انرجی کمپنی EDF کے مطابق، گریولینز نیوکلیئر پاور پلانٹ کے چار ری ایکٹرز کو اس وقت بند کرنا پڑا جب نارتھ سی سے منسلک کولنگ کینال میں جیلی فش کا بڑا جھتا پانی کے پمپوں میں جمع ہوگیا۔ پمپوں میں رکاوٹ کے باعث ری ایکٹرز کو ٹھنڈا رکھنا ممکن نہ رہا، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار عارضی طور پر روک دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانی کے بڑھتے درجہ حرارت اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے جیلی فش کی افزائش کو فروغ دیا ہے، اور یہ مسئلہ صرف فرانس تک محدود نہیں، بلکہ ماضی میں چین، جاپان اور بھارت کے جوہری پلانٹس بھی جیلی فش کے باعث متاثر ہو چکے ہیں۔
پلانٹ کے باقی دو ری ایکٹرز پہلے ہی مرمت کی وجہ سے بند تھے، یوں چھ میں سے تمام یونٹس عارضی طور پر غیر فعال ہو گئے۔
واضح رہے کہ ایشیائی نسل کی مون جیلی فش کو 2020 میں پہلی بار نارتھ سی میں دیکھا گیا تھا، اور اب وہ یورپ کے ماحولیاتی نظام پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جیلی فش
پڑھیں:
نوشہرو فیروز: سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں آگ لگ گئی
فائل فوٹونوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے 108 سولر پلیٹس مکمل طور پر جل گئیں۔
اسپین میں تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی، آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد بجھادیا گیا۔
آتشزدگی کے واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔