باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کےخلاف کارروائی، ہزاروں قانون پسند شہریوں کی بقل مکانی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا میں ضلع باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف حتمی کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہوئے قانون کا احترام کرنے والے ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں تعاون کرتے ہوئے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو عارضی طور پر ٹھہرانے کے لئے ، متاثرین کیلئے کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام نقل مکانی کرنے والے شہریوں کوضروری اخراجات کے لئے نقد رقوم بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے بتایا ہے کہ 85 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6 ہزار607 افراد مقیم ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مجموعی تعداد 991 ہے: —
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشتگردوں کےخلاف کاررواِئیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے مختلف سرکاری اسکولوں میں رہائش کی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ڈمہ ڈولہ، انعام خورو چینہ گئی اور چوہترہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کو بسوں کے ذریعے سرکاری وپرائیویٹ اسکولوں اور باجوڑ اسپورٹس کمپلکس میں پہنچانے کے انتظامات کیے ہیں۔
صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50،50 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی مکمل ہونے کے بعد متاثرہ ہر خاندان کو مزید 25، 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ سعید اللہ جان نے کہا ہے کہ اب تک 20 ہزارسے زائد خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں جس میں زیادہ تر لوگ اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ اب تک85 سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں اور اسپورٹس کمپلکس میں 1325 خاندانوں کیلئے کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں ان کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب باجوڑ میں عارضی طور پر بےگھر ہونے والے خاندانوں کےاعداد و شمار بھی جاری کردیے گئے۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
کمشنرمالاکنڈ ڈویژن کے مطابق 85 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6 ہزار607 افراد مقیم ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مجموعی تعداد 991 ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں میں1497مرد، 1552 خواتین اور 3558 بچے شامل ہیں، سپورٹس اسٹیڈیم کیمپ میں 334 متاثرہ خاندان کے 2497 افراد موجود ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندان
پڑھیں:
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں جشن آزادی کا بھرپور جشن، ہزاروں کی شرکت متوقع
پنجاب حکومت کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم، سجاد علی، بلال سعید اور شے گل اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ اس کنسرٹ میں روایتی پنجابی ثقافت کو بھی خاص اہمیت دی جائے گی تاکہ جشن آزادی کا رنگ اور زیادہ منفرد اور خوشگوار بنایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے تحت صوبے بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں، اور اس موقع پر وزارت اطلاعات و ثقافت نے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں تاکہ شہریوں کو بھرپور تفریح فراہم کی جا سکے۔ وزارت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس سال جشن آزادی کا انعقاد ایک منفرد انداز میں کیا جا رہا ہے اور فن و ثقافت کو فروغ دینے کی روایات کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں پاکستان کی افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا، جنہوں نے معرکہ حق میں تاریخی کارنامے انجام دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد اس تقریب میں شرکت کریں گے اور شہریوں کو آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے تحریک انصاف کو بھی مشورہ دیا کہ احتجاج کی بجائے جشن آزادی میں حصہ لیں۔