حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان  فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا، گلمت اور گوجال کے مقام پر سیلابی ریلوں نے تباہی پھر دی  جب کہ 50 سے زائد مزدور ریلے کی زد میں آنے سے بال بال بچے۔

حکومت گلگت کے ترجمان نے کہا کہ  پہاڑی پھتر شاہراہ ریشم پر تواتر سے گرتے رہے،حکومت نے ہنزہ انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب بلتستان کے علاقہ شگر میں بھی آیا، شگر میں زرعی اراضی اور درخت ریلوں میں بہہ گئے، ہنزہ کے مقام پر شاہراہ ریشم بلاک ہوگئی جس کے نتیجے میں مسافر پھنسے گئے۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ  سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا،  گلگت بلتستان بدترین سیلابی تباہیوں کی زد میں ہے، سیلابی ریلوں سے واٹر چینلز ، کھڑی فیصلوں اور مکانات کا نقصان ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق واٹر چینل کی بحالی کے دوران اچانک سیلاب آیا جس کے نتیجے میں 50 مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کے  نئے سلسلے کی پیش کرتے ہوئے  GLOF الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کے پی میں برفانی علاقوں میں فلیش فلڈز کا خدشہ ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  گلگت بلتستان، کے پی میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔

 تمام متعلقہ ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی جمادی الثانی 1447ھ کے چاند سے متعلق پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قرار دیئے گئے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی، غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات قوی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، موسم سازگار رہا تو چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان: چلاس میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں زد میں آگئیں، متعدد افراد دب گئے
  • اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے ملاقات
  • گلگت بلتستان کے اسکیئر محمد کریم نے چوتھی بار سرمائی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ، متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل طلب
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ، متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل طلب
  • محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کی پیشگوئی کر دی
  • محکمہ موسمیات کی جمادی الثانی 1447ھ کے چاند سے متعلق پیشگوئی
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • گلگت بلتستان میں انتخابی اتحاد کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، علامہ شبیر میثمی
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے 11 نومبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب