راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق بدھو گاؤں کے قریب تین بچے ٹریک کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ وہاں سے گزرنے والی  ٹرین کی زد میں آگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام وہاں ہہنچے اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس کو تین دن کیلئے معطل کردیا گیا

لاہور:

کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ 

حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل ہے اور ٹریک کی بحالی کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی تھی۔

جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30 سے 45 منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔ اس حادثے میں انجن سمیت 5 کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس سروس کوئٹہ سے پشاور کیلئے تیسرے روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس مزید 3روز کے لیے بند
  • پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل
  • جعفر ایکسپریس کو تین دن کیلئے معطل کردیا گیا
  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی، ابرار ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب آگئے
  • لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوٹری اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی
  • آج صبح پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ
  • بھارت : چلتی ٹرین میں آتشزدگی مسافروں نے کود کر بچائی جان
  • بھارت‘ ٹرین میں آگ بھڑک نے سے مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں
  • مستونگ:ریلوے ٹریک پر دھماکا، بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد زخمی