پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اگر اوپر لے کر جانا ہے تو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیئے، ہم نے اپنی پارٹی علیحدہ بنائی ہی اس لئے تھی کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دینے کے نعرے سے علیحدہ ہوگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہونگے، یہ کس طرح کے  فیصلے ہیں جو قانون سے بالاتر ہوکر ہورہے ہیں، سندھ میں تعلیم کا ہزاروں ارب کا بجٹ ہضم کرلیا گیا ہے، 17 سالوں میں سندھ میں ترقی صرف کرپشن میں ہوئی ہے، پیپلز پارٹی تعصب پرست جماعت ہے، ووٹ کو عزت دینے والے آج خدمت کو بھی آگے نہیں بڑھا رہے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس س خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف نے اگر اپنی حکومت کا خسارہ کم کردیا ہوتا آج شرح سود سنگل ڈیجٹ پر ہوتا، شرح سود میں اسٹیٹ بینک کمی نہیں کرسکتا، شہباز شریف کو این ایف سی کی بات کرنی تھی، ورلڈ بینک کہتا ہے پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، ہرسال 20 لاکھ نوجوان نوکریاں حاصل نہیں کرسکتے، سستی چیزوں پر آپ نے ٹیکس لگادیا آپکو شرم آنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ 18 افراد سوات میں ڈوب گئے، یہ افسوسناک سانحہ ہے، یہ افراد اگر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ہوتے تو کیا وہ اس طرح اپنی جانیں گنواتے؟ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چند ماہ پہلے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی تھی، آج ایک بھی سیٹ پی ٹی آئی کی نہیں ہے، یہ فیصلے کہاں ہورہے ہیں کس طرح کے فیصلے ہیں جو قانون سے بالاتر ہوکر کررہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اگر اوپر لے کر جانا ہے تو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیئے، ہم نے اپنی پارٹی علیحدہ بنائی ہی اس لئے تھی کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دینے کے نعرے سے علیحدہ ہوگئی تھی، سندھ میں پیپلز پارٹی کی 17 سال سے بادشاہت قائم ہے، آدھا شہر انہوں نے خود توڑ دیا ہے کہیں سڑکیں بن نہیں رہی، جو  سڑکیں موجود ہیں خدارا انہیں تو مت توڑو، گرومندر میں تیز بارش ہورہی تھی اور ہم نے دیکھا کنٹریکٹر ڈامر لگا رہا ہے، ان سے نالے تک صاف نہیں ہوتے ہیں، عمران خان کی حکومت میں نالے صاف ہوئے اور بنے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ووٹ کو عزت دینے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ

پڑھیں:

معیشت میں منفی گروتھ، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینئر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پینتالیس فیصد لوگ سطح غربت سے نیچے ہیں۔ تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ معیشت میں منفی گروتھ ہے۔ لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ملک کوئی ترقی نہیں کر رہا۔ ہم نے بہت سے مسائل حل کئے تھے۔ اب پاکستان میں تجربوں کی گنجائش نہیں رہی۔ سب تجربے ناکام ہو چکے۔ شفاف انتخابات الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔ بتا دیں آج لوگوں کو کتنے بنیادی انسانی حقوق میسر ہیں، جس ملک میں نیا کاروبار نہ آئے‘ روزگار کے مواقع پیدا نہ ہوئے وہ معیشت ترقی یافتہ نہیں سمجھی جاتی۔ کیا اوورسیز کیلئے کوئی پالیسی بنائی ہے۔ ملک کی خرابی کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ ہم نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا۔ الیکشنز سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔ سب سیاستدان، فوج کے سربراہ، جیوڈیشری کے سربراہ سب ایک میز پر بیٹھیں۔ ایک میز پر بیٹھنے کیلئے عمران خان کو پیرول پر لانا کونسا مشکل ہے۔ ملک کا سسٹم ناکام ہو چکا ہے۔ آئین کا نفاذ کریں، قانون کی حکمرانی کریں‘ تمام پاکستان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ترقی وہی ممالک کر رہے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ ہم کہتے ہیں جو ہمارے منہ سے نکلے وہی قانون ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت اختیارات اور پیسے دے دیئے۔ کیا صوبے ان کو صحیح استعمال کر رہے ہیں۔ پی آئی اے آپ ایک روپے میں بھی بیچ دیں گے تو ہر سال ڈیڑھ سو ارب کا نقصان حکومت کے کھاتے سے ختم ہو جائے گا، عوام میں مایوسی اب بے حسی میں بدل گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا: باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دینے کا فیصلہ
  • باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کےخلاف کارروائی، ہزاروں قانون پسند شہریوں کی بقل مکانی
  • کسی مجرم کی سزا احتجاج سے ختم نہیں ہوسکتی،9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، وزیرقانون
  • پی آئی اے کا یوم آزادی پر کرایوں میں خصوصی 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان
  • اپنے اپنے مفادات کی سیاست
  • معیشت میں منفی گروتھ، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں آئین و قانون نام کی چیز نہیں رہی، علی امین
  • بھارت ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر  کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، اسحاق ڈار نےخدشہ ظاہر کردیا
  • ایکسکلیوسیو انٹرویوز جولائی 2025
  • ملک میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں ، علی امین گنڈاپور