نیپرا کے میپکو، پیسکو، ٹیسکو، حیسکو پر 1، 1 کروڑ روپے کے جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگا دیے۔
نیپرا کی جانب سے عائد کیے گئے حکم نامے کے مطابق جرمانے کرنٹ سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ڈسکوز اپنے انتظامی علاقوں میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ میں ناکام رہیں ہیں۔
حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے حفاظتی ناکامیاں، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی پر نیپرا کا 10 ملین روپے کا جرمانہحکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے تینوں ڈسکوز پر فی کس 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق میپکو، پیسکو، ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہیں کر سکے۔
حکم نامے میں میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو 15 روز میں جرمانوں کی رقم جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیپرا نے ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرومنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر بھی کارروائی کرتے ہوئے حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر بھی 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
نیپرا نے حیسکو پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں 15 روز میں جرمانے کی رقم نامزد کردہ بینک میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیپرا نے
پڑھیں:
کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔