جیکب آباد ،سپیکو طویل بریک ڈائون ،صارفین کو مشکلات کاسامنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کا بدترین شٹ ڈائون ،8گھنٹے طویل شٹ ڈائون کی وجہ سے موبائل کے سگنل گم ،انٹرنیٹ کی رفتارانتہائی سست، صارفین کو مشکلات کا سامنا ،سیپکو حکام نے شٹ ڈائوں کو وطیرہ بنالیا ہے آئے روز شٹ ڈائون کے نام پرکئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے، شہری۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں منگل کے روز سیپکو کی جانب سے شہر کے 16فیڈر پر بدترین شٹ ڈائون کیا گیاسیپکو نے 6گھنٹے شٹ ڈائون کا اعلان کیا تھا پر بجلی 8گھنٹوں سے زائد بند کی گئی بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے موبائل کے سگنل گم اور انٹرنیٹ کی رفتار دہیمی ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو نے آئے روز شٹ ڈائون کا معمول بنالیا ہے شٹ ڈائون کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ بلاجواز طویل بندش سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے کوئی پرسان حال نہیں،وزیر پانی و بجلی ،چیئرمین نیپرا اور چیف سیپکو نوٹس لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد شٹ ڈائون
پڑھیں:
ای چالان نے مشکلات میں مبتلا کردیا ہے‘سنی تحریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی بجائے ای چالان نے مشکلات میں مبتلا کردیا ہے،ای چالان کے ذریعے بھاری بھرقم چالان عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کررہا ہے،عوام پہلے ہی مہنگائی وبے روزگاری سے پریشان ہیں ایسی صورت میں ای چالان کو بھاری بھرقم رقم وصول کرنے کیلئے مسلط کرنا افسوسناک ہے،قوانین کی کی پاسداری اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید نظام متعارف کرانا اچھاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ای چالان کے ذریعے بھاری بھرقم گاڑیوں وموٹر سائیکل کے چالان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ کیاحکومت چاہتی ہے غریب عوام اب موٹر سائیکل چلانا بھی بند کردیں،حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ایسے حالات بھی پیدا نہ کریں جس سے وہ مزید مشکلات میں مبتلا ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ای چالان کے مخالف نہیں اور ٹریفک کا نظام بھی بہتر چاہتے ہیں حکومت عوام دوست پالیسی بنائے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کے مخالف نہیں مگر ہزاروں میں نہ کیا جائے،نارمل چالان کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام با آسانی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ضرمانہ ادا کرسکیں،ای چالان کو سکھر،لاڑکانہ حیدر آباد و دیگر شہروں میں بھی نافذ کیا جائے،ای چالان کے ذریعے بھاری جرمانے عوام پر زیادتی ہوگی۔