سکھر: دکاندار نے تلخ کلامی پر سیپکو لائن سپرنٹنڈنٹ کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
سکھر میں دکان دار نے سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق سکھر گھنٹہ گھر کے قریب واقع مہران مرکز میں ریکوری کے دوران دکان دار اور سیپکو لائن سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق دکان دار نے تلخ کلامی پر سیپکو لائن سپرنٹنڈنٹ کو قتل کیا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
سیپکو کے ملازمین نے ملزم کی گرفتاری کےلیے سول اسپتال کے باہر احتجاج کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لائن سپرنٹنڈنٹ
پڑھیں:
عمران خان سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
بانی پاکستان تحریک انصاف سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ بانی سے ملاقات کے لئے بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے، بانی کی اہلیہ کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی، کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منگل کو سلمان اکرم راجا، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی اڈیالہ آئیں گے۔ علاوہ ازیں چودھری اویس یونس، چوہدری ظہیر عباس، شمسہ کیانی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے، عمران خان سے ملاقات کے لئے بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے، بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔