سعودیہ کی قومی فضائی کمپنی کو پیرس ایئر شو میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کا اعزاز مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
کراچی:سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔
حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔
سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے مسافروں کو سعودی عرب کے اہم مقامات تک پہنچایا جاتا ہے۔
یہ اعزاز مسافروں کے سفر کے ہر لمحے کو بہتر بنانے کیلئے ’سعودیہ‘ کی ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے، سعودیہ ایئر لائنز نے پاکستانی مسافروں کے اطمینان اور خدمات کے معیار میں مزید اضافہ کیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جرمن قونصل خانے نے کراچی سے ویزا سروس دوبارہ شروع کردی
کراچی:جرمنی کے قونصل خانے نے کراچی میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کردی۔
جرمن قونصل خانے سے جاری کردہ بیان کے مطابق (آج) منگل سے ویزا سیکشن معمول کے مطابق درخواست گزاروں کو سروس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، ویزا سروسز اب مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری رہے گی اور درخواست گزار اپنی اپائنٹمنٹس کے مطابق قونصل خانے سے رجوع کر سکتے ہیں۔
بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ قونصل خانے کی بندش کے دوران جن افراد کی اپائنٹمنٹ رہ گئی تھیں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویزا پورٹل کے ذریعے دوبارہ اپائنٹمنٹ حاصل کریں۔
جرمن قونصل خانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نان یورپین شہریوں کے لیے بھی سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور اب تمام متعلقہ افراد دوبارہ سے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جرمن قونصل خانہ کی کچھ عرصے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے باعث ویزا سروسز معطل کی ہوئی تھی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔