حیدرآباد: لطیف آباد میں موبائل کی دکان سے مسحق خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والا وظیفہ وصول کررہی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
حیدرآباد: لطیف آباد میں موبائل کی دکان سے مسحق خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والا وظیفہ وصول کررہی ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نجم سیٹھی نے ایشیاء کپ کے معاملے پر محسن نقوی سے ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ایشیاء کپ کے معاملے پر ہونے والی مشاورت کی اندرونی کہانی بیان کر دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر چکا تھا جس سے نکلنا آسان نہیں تھا اگر بائیکاٹ ہو تا تو نقصان ہونا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا بہت دکھ ہے ، ایشیاء کپ کا ایک ایسا مسئلہ تھا جس میں پاکستان کا بہت نقصان ہونے جارہا تھا کیونکہ پی سی بی نے ایک موقف اختیار کر لیا تھا کہ ہم بائیکاٹ کرنے جارہے ہیں، اگر آئی سی سی نے معافی نہ مانگی یا تحقیقات نہ کیں ، اب فیصلہ ہو چکا تھا اور اب اس فیصلے سے نکلنا آسان نہیں تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل، جسٹس طارق محمود جہانگیر ی دیگر وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ یہ موقف رہاہے کہ اپنا موقف دیں ، قانونی طور پر لڑیں لیکن انٹرنیشنل میدان نہیں چھوڑنا، جیسے ہم سیاستدان کو کہتے ہیں کہ الیکشن جیسے بھی ہوں میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے، آپ لڑکر اپنا موقف پیش کریں ، خلا پیدا نہیں ہونا چاہیے ،جب محسن نقوی نے مجھے یاد کیا تو مجھے دوستوں نے کہا کہ آپ مت جائیں اور ان کو سپورٹ نہ کریں تو میں وہاں محسن نقوی کو سپورٹ کرنے نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کرنے گیا تھا، اگر کرکٹ بورڈ باہر ہو جاتاہے تو پاکستان کی کرکٹ کو بہت نقصان ہونا تھا، آئی سی سی نے آپ کے خلاف ایشن کرکٹ کونسل میں بھی لوگ کھڑے کر دینے تھے اور آپ فارغ ہو جاتے، اسی طریقے سے آئی سی سی آپ کو پینلٹی لگا دیتا، جس سے 16 ملین ڈالر جو ملنے ہیں وہ بھی نہیں ملنے تھے ، جس کے بعد پی ایس ایل پر بھی پابندیاں لگ جاتیں کہ غیر ملکی کھلاڑی کھیلنے نہیں آ سکتے، اب فیصلہ تو کر لیا تھا لیکن جذبات میں آ کر کیا گیا، پھر اس میں تھوڑی بہت عزت کے ساتھ نکلنا تھا، لیکن معاملہ اچھے سے نپٹ گیا اور کرکٹ چل رہی ہے ۔
پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدہ، عالمی میڈیا نے پیشرفت کو خطے کیلئے اہم قرار دے دیا
مزید :