Express News:
2025-04-25@03:24:46 GMT

پہلی ششماہی میں گردشی قرضہ 2.384 ہزار ارب روپے تک محدود

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

اسلام آباد:

حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران گردشی قرضہ 2.384 ہزار ارب روپے تک محدود کرنے میں کامیاب رہی ہے. 

تاہم پاور سیکٹر کو اب بھی اپنی نااہلی، بجلی چوری اور بلوں کی عدم ریکوری کی وجہ سے 158 ارب روپے کے نقصانات کا سامنا ہے.

وزارت توانائی کے ترجمان نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ 158 ارب روپے میں سے 82 ارب روپے کے نقصانات صرف حیدرآباد اور سکھر پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے کیے ہیں.

 

وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اپنی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی سے ایک طے شدہ معاہدے کی وجہ سے حیسکو اور سیپکو کے بورڈز کو تبدیل نہیں کر رہی ہے، اس طرح ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر قمیتوں میں ہونے والا اضافہ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نااہلیوں اور پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے قرضوں پر سود کی ادائیگی میں ضائع ہوگیا ہے،

پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں گردشی قرضہ 2.393 ہزار ارب روپے تھا، جو کہ حکومت کی جانب سے 20 ارب روپے کی ادائیگی کے باجود دسمبر 2024 تک گردشی قرض میں صرف 9 ارب روپے کی کمی ہوئی اور یہ 2.384 ہزار ارب روپے ہوگیا.

اس طرح پہلی ششماہی کے دوران گردشی قرض میں 11 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ آئی ایم ایف نے 461 ارب روپے تک کے اضافے کی اجازت دی تھی. 

اس طرح پاور ڈویژن نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رپورٹ کے مطابق پاور کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے پہلی ششماہی کے دوران 106 ارب روپے کا نقصان ہوا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے. 

جبکہ بلوں کی عدم ریکوری کی وجہ سے 52 ارب روپے کا نقصان ہوا، اس طرح مجموعی طور پر 158 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے ماہانہ اور سہہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنص کی مد میں 67 ارب روپے اضافی جمع کیے جبکہ 140 ارب روپے دیگر ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصول کیے گئے. 

ترجمان وزارت توانائی ظفر یاب خان نے بتایا کہ حیسکو اور سیپکو کے نقصانات 158 ارب روپے میں سے 82 ارب روپے رہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 ارب روپے زیادہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم حیسکو اور سیپکو میں بھی آزاد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلیے کوشش کر رہے ہیں، واضح رہے کہ حکومت تمام پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے بورڈز کو تبدیل کرچکی ہے، لیکن پیپلزپارٹی سے معاہدے کی وجہ سے ابھی تک حیسکو اور سیپکو کے بورڈز کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہزار ارب روپے پہلی ششماہی کی وجہ سے

پڑھیں:

لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک)الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب ان میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل لیسکو صارفین کو ان میٹرز کے لیے 52 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رہا تھا۔ نئی قیمت میں اسٹورز سے متعلقہ دیگر چارجز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ لیسکو نے گزشتہ سال نومبر میں گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد سے صارفین کو AMI میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ قیمت میں کمی سولر صارفین کے لیے کسی قدر ریلیف فراہم کرے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں توانائی بحران اور مہنگائی سے صارفین پہلے ہی متاثر ہیں۔
4مزیدپڑھیں: ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ،وجہ کیابنی؟

متعلقہ مضامین

  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلیے نئے ٹیکس کا ارادہ نہیں،حکومت
  • گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم
  • گردشی قرض کا خاتمہ، بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض کیلئے بات چیت جاری ہے، اسٹیٹ بینک
  • ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں
  • حکومت بینکوں سے 1275 ارب قرض لینے کی بات کر رہی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
  • لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
  • ’تھوکنے ، کوڑا پھینکنے پر10 ہزار روپے جرمانہ ‘ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ