مردان: کوٹ اسماعیل زئی میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
مردان:
کوٹ اسماعیل زئی کے علاقے شیخ انت بابا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور واقعے کی ایف آئی آر بھی اب تک درج نہیں کرائی گئی۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔