یمن (اوصاف نیوز)لائبیریا کا پرچم بردار یونان سے چلنے والا اور بڑی تعداد میں سامانِ تجارت سے لدا بحری جہاز ایٹرنٹی سی یمن کے قریب حوثیوں کے حملے کے بعد ڈوب گیا ہے اور عملے کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں

یہ بات چار میری ٹائم سکیورٹی ذرائع نے بدھ کو رائٹرز کو بتائی۔دو ذرائع نے بتایا کہ عملے کے بعض افراد پانی میں لائف جیکٹس میں تھے اور اب تک کم از کم پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

میری ٹائم سکیورٹی فرمز نے بدھ کے روز یونان کے زیرِ انتظام چلنے والے ایٹرنیٹی سی جہاز سے عملے کے انخلاء کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے جس پر دو دن قبل یمن سے دور حوثیوں نے حملہ کیا تھا۔ یہ بات مشن کے قریبی ذرائع نے رائٹرز کو بتائی۔

ایٹرنیٹی سی پر عملے کے 22 ارکان سوار ہیں جن میں 21 فلپائنی اور ایک روسی ہے۔ اس پر پیر کے روز تیز رفتار کشتیوں سے سمندری ڈرون اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سے حملہ کیا گیا جو مہینوں کے پرسکون دورانیے کے بعد ایک دن میں حوثیوں کا دوسرا حملہ تھا۔

میری ٹائم سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چھاپے کے دوران عملے کے کم از کم چار ارکان ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جو جون 2024 کے بعد سے بحیرۂ احمر میں جہاز رانی میں ہونے والی اولین اموات ہیں۔

بحری جہاز کی منتظم فرم کاسموشپ مینجمنٹ نے ہلاکتوں کی تصدیق کے لئے درخواستوں کا جواب نہیں دیا ہے۔حملے کے دوران زندگی بچانے والی کشتیاں تباہ کر دی گئیں اور عملہ جہاز کو بحفاظت نہیں چھوڑ سکا۔

اس منصوبے میں شامل میری ٹائم رسک مینجمنٹ فرم ڈائیپلس کے ایک عہدیدار نے بتایا، “یہ عملے کو بچانے اور جہاز پر سوار افراد کی لاشیں اٹھانے کے لئے ایک کارروائی ہے۔ عملے کے بعض افراد زخمی ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔”

عہدیدار نے کہا، “ہمارا مقصد ایک پرامن کارروائی کرنا ہے۔ مشن برطانوی سکیورٹی فرم ایمبرے کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا۔”عہدیدار نے مزید بتایا کہ جب وہ جہاز کے قریب پہنچے تو عملے کے بعض ارکان لائف جیکٹس میں پانی میں تھے۔

ذرائع کے مطابق یونانی سرکاری عہدیداروں نے جہاز کو بچانے میں مدد کے لئے خطے کے ایک اہم ملک سعودی عرب کے ساتھ علیحدہ طور پر سفارتی گفتگو کا آغاز کر دیا ہے۔�
خیبرپختونخوا: بنوں میں 2 ڈرون حملے، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی، عوام میں خوف و ہراس

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میری ٹائم کو بچانے عملے کے

پڑھیں:

اسرائیلی جہاز ڈرون حملے میں بحیرہ احمر میں ڈوب گیا؛ حوثی فورسز کا دعویٰ

یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لائبیریا کے جھنڈے والے تجارتی جہاز "میجک سیز" کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والا تجارتی جہاز ڈوب گیا۔

حوثیوں حملے سے جہاز میں آگ لگ گئی اور پانی بھرنے کے باعث وہ آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا جس پر عملے کے 19 افراد اور 3 سیکیورٹی گارڈز جہاز سے کود کر چھوٹی کشتی میں سوار ہوگئے۔

حوثی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اُس کمپنی کے خلاف کیا گیا جس کا جہاز اسرائیلی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی بار بار خلاف ورزی کرتا رہا۔

دوسری جانب جہاز کے تجارتی مینیجر "اسٹیم شپنگ" نے وضاحت دی ہے کہ یہ جہاز چین سے ترکی کھاد اور لوہا لے جا رہا تھا اور اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

حوثیوں کے اس حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں واقع حدیدہ، راس عیسیٰ، الصلیف بندرگاہوں اور راس کتیب بجلی گھر پر بمباری کی۔

اسرائیل نے کہا کہ اس نے ایک ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا جو حوثیوں کے قبضے میں موجود جہاز گلیکسی لیڈر پر نصب تھا۔

حوثی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا اور یمن میں حوثیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

متعلقہ مضامین

  • یمن کے قریب حوثیوں کا ایک اوربحری جہاز پرحملہ‘ عملے کے 4 ارکان ہلاک
  • یمنی فوج کیجانب سے صیہونی بحری جہاز کیخلاف مزاحمتی آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری
  • افغانستان سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے8 دہشتگرد ہلاک
  • بحیرہ احمر میں یمنی مجاہدین کے حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا
  • اسرائیلی جہاز ڈرون حملے میں بحیرہ احمر میں ڈوب گیا؛ حوثی فورسز کا دعویٰ
  • یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملہ
  • بحیرہ احمر میں ایک صیہونی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، یمن
  • یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز کو تباہ کردیا
  • یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں جہاز پر مسلح افراد کا حملہ