راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر قتل کی گھناؤنی واردات سامنے آئی ہے جہاں خاوند نے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اہلیہ کو قتل کرکے نعش خاموشی سے دفنا دی۔
پولیس نے تحقیقات کے دوران سنگین واردات کا سراغ لگا لیا اور گورکن سمیت ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے کہا کہ ملزمان اتنے شاطر نکلے کے خود ہی لڑکی کے اغوا اور دوسری جگہ نکاح کرنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا، مقدمہ لڑکی کے خاوند ضیا الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی نے کہا کہ پیر ودھائی کا رہاہشی ہوں، اور باڑہ مارکیت میں کپڑے کی دکان پر سیلز مین ہوں، شادی جنوری میں مسماتہ سدرہ گل سے ہوئی، 11 جولائی کو گھر آیا تو اہلیہ معمولی ناچاقی پر گھر سے زیور و نقدی لیکر غائب تھی۔
تلاش کیا تو پتہ چلا کہ اس نے عثمان نامی شخص سے شادی کرلی، عثمان کو بھی پتہ تھاکہ وہ شادی شدہ ہے، اس کے گھر والوں سے بات کی تو عثمان کا کچھ نہ بتایا۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس نے مدعی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کیں ہوش روبا انکشاف سامنے آئے، اطلاعات پر قریی قبرستان کے گورکن کو شامل تفتیش کیا تو خاموشی سے نعش دفنانے کا انکشاف ہوا۔
ذرائع نے کہا کہ ملزمان نے نشانات مٹانے کے لیے قبر کے ںشانات بھی مٹا ڈالے، پولیس نے گورکن سمیت ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، لاش بازیاب کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔
پولیس زرائع نے کہا کہ ایف آئی آر میں قتل ،غیرت کے نام پر قتل وغیرہ کی دفعات کا اضافہ کرلیاگیا، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، ترجمان پولیس متعدد بار رابطے کے باوجود موقف کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی
مزید :