سٹی 42 : ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر،ایف بی آر نے جون کی سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
ٹیکس گزار 4 اگست تک اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں گے ۔ اس سے قبل ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جولائی تھی ۔
تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہزاروں ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع نہیں کروا پا رہے تھے ۔ٹیکس گزاروں اور ٹیکس بار کی جانب سے ڈیڈ لائن میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مبینہ پولیس مقابلے کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے شہری کے لاپتہ ہونے پر دونوں جیلوں کے سپرنٹینڈنٹس کو 29جولائی کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل کے سپرنٹینڈنٹ 29جولائی کو پیش ہوں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے شوہر تنویر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے شوہر کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں،
پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے 17 جولائی کو جیل بھیجا، ملزم جیل سے وہاں سے رہا ہوا، اب اس کا کچھ پتہ نہیں۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ جیل جا کر پتہ کریں، وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ دونوں جیلوں سے معلوم کر چکے ہیں، درخواست گزار کے شوہر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جائے گا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ خدشات کی بنیاد پر کوئی حکم نہیں دے سکتے، پہلے دونوں جیلوں کے سپریٹینڈنٹس کو طلب کرتے ہیں، جیل سپرنٹینڈنٹس کا موقف آنے کے بعد کوئی ارڈر پاس کریں گے۔
عدالت عالیہ نے سماعت 29 جولائی نوں ملتوی کردی۔
Tagsپاکستان