اوپن اے آئی نے جلد ایک نیا اے آئی ویب براؤزر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جسے گوگل کروم کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

یہ نیا براؤزر ‘پرپلیکسٹی’ کے  ‘کومٹ’ اور ‘دی براؤزر’ کے  ‘آرک’ جیسے دیگر جدید براؤزرز کی طرز پر تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ویب براؤزنگ کے روایتی انداز کو بدلنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اوپن اے آئی کا براؤزر صارفین کو چیٹ جی پی ٹی کی طرح ایک ہی جگہ سوال کے جواب میں مطلوبہ نتائج فراہم کرے گا بجائے اس کے کہ انہیں کسی اور ویب سائٹ پر ری ڈائریکٹ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل سے ٹکر، اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی ویب براؤزر لانچ کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق یہ براؤزر ممکنہ طور پر اوپن اے آئی کے ‘آپریٹر’ نامی ویب براؤزنگ اے آئی ایجنٹ کے ساتھ بھی مربوط ہوگا، جو صارفین کو زیادہ مؤثر طریقے سے ویب سرفنگ میں مدد فراہم کرے گا۔

ماضی میں بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اوپن اے آئی 2024 میں ایک مکمل براؤزر تیار کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تاکہ گوگل کروم کی اجارہ داری کو توڑا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: وی پی این کی بندش، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف صارف کے ڈیٹا تک براہ راست رسائی حاصل کرنا ہے بلکہ ایسا براؤزنگ تجربہ تخلیق کرنا بھی ہے جو گوگل جیسے درمیانی پلیٹ فارمز کے بغیر کام کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوپن اے آئی مصنوعی ذہانت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوپن اے آئی مصنوعی ذہانت اوپن اے آئی

پڑھیں:

گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگر آپ گوگل ایپ کی ڈسکور فیڈ میں صرف ویب سائٹس کے لنکس دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے دلچسپ ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ایپ میں ڈسکور فیڈ کو مزید متنوع اور دلکش بنانے کے لیے نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔

ان فیچرز کی بدولت اب صارفین کو صرف ویب مضامین تک محدود نہیں رہنا پڑے گا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویڈیوز تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

گوگل کے مطابق اب ڈسکور فیڈ میں انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) کی پوسٹس براہِ راست دیکھی جا سکیں گی، جبکہ یوٹیوب شارٹس کا مواد بھی صارفین کو دکھایا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین ایک ہی جگہ پر مختلف ذرائع سے معلومات اور تفریحی مواد دیکھ سکیں گے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر اگلے چند ہفتوں کے دوران بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ گوگل نے صارفین کو اپنی فیڈ کو کسٹمائز کرنے کا اختیار بھی دیا ہے۔ اب آپ اپنے پسندیدہ کریئیٹرز یا پبلشرز کو فالو کر سکیں گے تاکہ ان کا زیادہ مواد آپ کے سامنے آتا رہے۔ مزید یہ کہ کسی کریئیٹر کے نام پر کلک کرنے سے اس کی پوسٹس اور مضامین کا پریویو بھی حاصل کیا جا سکے گا، جو صارفین کے لیے سہولت اور دلچسپی میں اضافہ کرے گا۔

یہ اپ ڈیٹس گوگل کے اس وژن کا حصہ ہیں جس کے تحت وہ سرچ اور فیڈز کو زیادہ انٹرایکٹو اور متنوع بنانا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گوگل نے اپنی ایپ میں اے آئی سمریز کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین کسی مضمون یا موضوع کا خلاصہ فوراً دیکھ سکتے ہیں۔ نئی تبدیلیوں کے بعد ڈسکور فیڈ پہلے کے مقابلے میں زیادہ دلچسپ اور صارف دوست ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز میں ڈاکٹرز اور نرسنگ کے کورس میں اے آئی بھی شامل
  • گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
  • مستقبل کی بیماریوں کی پیشگی شناخت کے لیے نیا اے آئی ماڈل تیار
  • گوگل سرچ نے 6 سالہ بچے کی جان بچا لی
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
  • گوگل جیمنائی نے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • اسلام آباد ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز، شہری کونسا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں؟
  • گوگل جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا