بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
بیلجیم سے فرار ہونے والا ولابی فرانس سے پکڑا گیا ہے۔
بیلجیم کے شہر موسکرون کے علاقے ہرسیو سے دو والابی ہفتے کے روز اپنے مالک کے گھر سے فرار ہوگئے، جن میں سے ایک جانور کئی دن بعد فرانس میں پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے 27 کے قریب جنگلی اور آبی حیات کی نئی اقسام دریافت کر لیں
مقامی حکام کے مطابق کم از کم ایک آسٹریلوی مارسوپیئل (کیس دار جانور) فرانس کی سرحد عبور کر کے واٹرلوس پہنچ گیا، جہاں فرانسیسی فائر فائٹرز نے اسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔
نارڈ فائر فائٹرز کے مطابق ’والابی کو درد یا تکلیف دیے بغیر قابو کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین نے پہلے جال کا استعمال کیا اور پھر دم سے پکڑ کر اسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔ اس تکنیک سے جانور کو چوٹ لگنے، پنجوں سے خراش یا دفاعی کاٹنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والی ’ریزو‘ پکڑی گئی
والابی کو ایک پنجرے میں ڈال کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے، تاہم دوسرا والابی اب تک لاپتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بیلجیم جرمنی فائر فائٹرز فرانس ولابی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیلجیم فائر فائٹرز ولابی
پڑھیں:
دوسروں کے اے سی اتارنے والا سہولیات نہ ملنے کا پروپیگنڈا کررہا :عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں سہولیات نہ ملنے کے بیان کو حقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس سہولیات میسر ہیں جو دیگر قیدیوں کو حاصل نہیں۔انہوں نے کہا جو عید والے دن دوپہر بارہ بجے بستر سے اٹھتا ہے، وہ اب عام دنوں میں گندہ پانی ملنے کا جھوٹ کس منہ سے بول رہا ہے؟عظمیٰ بخاری نے کہا جو دوسروں کے اے سی اتارتا رہا، آج خود سہولیات نہ ملنے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا عوام کو گمراہ کرنے والے شخص کے بیانیے کا مقصد صرف ہمدردیاں سمیٹنا اور اداروں کو بدنام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا جس جماعت کا لیڈر ہی موجود نہیں، وہ کسی احتجاجی تحریک کا کیا خاک آغاز کرے گی؟9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ان مقدمات کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق آ رہے ہیں اور جو لوگ ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پا چکے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا جو دوسروں کے بچوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتا رہا، اس کے اپنے بچے امریکہ میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اعادہ کیا پاکستان کا نوجوان اب باشعور ہو چکا ہے اور کسی فتنے یا جھوٹے بیانیے کے بہکاوے میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا حکومت اور ادارے آئین و قانون کے مطابق ہر سازش کا جواب دیں گے۔