کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) 15 سے 17 جولائی تک بڑے کمرشل پلاٹوں کی کھلی نیلامی کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جسے شہر کی رئیل اسٹیٹ، سیاحت اور تفریحی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نیلامی کا مقصد اسلام آباد کو کھیلوں، تفریح اور معیشت کے حوالے سے ایک اہم علاقائی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں مختلف شعبوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئرمین نے حکام کو ہدایت دی کہ نیلامی میں شریک سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ سمیت دیگر اہم لوکیشنز پر واقع تقریباً 46 کمرشل پلاٹ اور دکانیں نیلامی کا حصہ ہوں گی۔
انہوں نے زور دیا کہ نیلامی کے عمل میں شفافیت، معلومات کی بروقت فراہمی اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ بااعتماد سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔ اس کے لیے مخصوص معلوماتی بوتھ اور کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں پلاٹوں اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جا سکیں گی۔
نیلامی میں شامل کٹیگریز میں ہوٹل، ریسٹورنٹس، فوڈ کورٹس، ڈیجیٹل کیوسک اور دیگر تفریحی مقامات شامل ہیں، جب کہ اہم مقامات میں گندھارا ہیریٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر، میلوڈی فوڈ اسٹریٹ، لیک ویو پارک اور سید پور ولیج جیسے علاقے نمایاں ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیلامی کا
پڑھیں:
ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی جٹ لینڈ کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 2کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان پلیٹ فارم کراسنگز کو ختم یا دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا جہاں مسافروں کو پٹڑیاں عبور کرنا پڑتی ہیں۔