data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: 118 سال کی اولمپکس کی تاریخ میں سال 2024 کے اولمپکس کے مقابلوں میں 92.97 میٹر کی سب سے لمبی جیولن تھرو کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی کھلاڑی اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل کے حامل اولمپیئن ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

اولمپئن ارشد ندیم کو پنڈلی میں مممولی کھنچاؤ کی وجہ سے ڈاکٹر نے بھرپور ٹریننگ سے منع کردیا ہے جس کی وجہ سے ارشد ندیم اب سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ارشد ندیم  کو صرف ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ارشد ندیم اب 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔

نیرج چوپڑا نے کوالی فائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کےلیے کوالی فائی کرلیا۔

پاکستان کے ارشد ندیم بھی آج جیولین تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان ایکشن ہونگے۔ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا الگ الگ گروپس میں شامل ہیں۔ ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دوایتھلیٹس موجود ہیں۔ فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست