اولمپیئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کا شکار، اہم ایونٹ سے دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور:
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل کے حامل اولمپیئن ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔
پنڈلی میں مممولی کھچاؤ کی وجہ سے ڈاکٹر نے بھرپور ٹریننگ سے منع کر دیا، ارشد ندیم اب سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ارشد ندیم کو اب ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ارشد ندیم اب 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز
بیجنگ :گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز چین کے صوبہ شیندونگ کے شہر چھیو فو میں ہوا ۔” تہذیبوں کے درمیان تعلقات اور عالمی جدیدیت ” کے موضوع کے ساتھ ، اس سال کا فورم چھ ذیلی موضوعات پر مشتمل ہے ، جن میں “تہذیب کی ابتدا اور مستقبل کی ترقی” اور “کنفیوشس ثقافت کی عالمی اہمیت اور اقدار” شامل ہیں ، تاکہ تہذیبوں کے مابین تبادلے اور مکالمے کو ممکن بنایا جا سکے اور مشترکہ طور پر مختلف تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کے طریقوں کو تلاش کیا جاسکے۔یہ فورم 10 جولائی تک جاری رہے گا جس کے دوران 20 سے زائد سرگرمیاں منعقد ہوں گی جن میں کلیدی تقاریر، اعلیٰ سطحی مکالمے، بریک آؤٹ سیشنز سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
Post Views: 5