2025-07-08@18:17:15 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«کراچی میں لاکھوں»:

    کراچی کی کلِفٹن بیچ پر ایک غیر معمولی اور حیران کن قدرتی منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ساحل پر لاکھوں زندہ سیپ (Oysters) اچانک اُمڈ آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ساحل کی ریت پر ہر طرف چمکتے ہوئے خول بکھرے ہوئے تھے، جن میں سے کئی ابھی تک زندہ تھے اور حرکت کررہے تھے۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر جمع ہو گئی، جنہوں نے سیپوں کے خول جمع کیے اور اس غیر معمولی واقعے کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا اور تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوات کی روایتی خوراک گونگڑی میں خاص کیا ہے؟ ماہرینِ...
    کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران  ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔...
    فائل فوٹو کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئے فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ...
    کراچی: ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مارا گیا، جس میں لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی  نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپا مار کارروائی میں 2 ملزمان  کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد  کرلی۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بدر کمرشل ڈی ایچ اے میں چھاپا مارا، جہاں سے فرحان اور علی رضا نامی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان غیر قانونی کرنسی...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صنعتی صارف کی درخواست مسترد کر دی۔کراچی کے صنعتی صارف نے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف کے خلاف نیپرا میں ازسرنو جائزہ لینے کی درخواست دی، نیپرا نے اپنے فیصلے میں درخواست مسترد کر دی۔نیپرا نے 22 اکتوبر 2024 کو کےالیکٹرک کے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ جاری کیا تھا، جس کے خلاف صنعتی صارف نے 24 نومبر 2024 کو ریویو درخواست دائر کی تھی۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کےالیکٹرک جنریشن ٹیرف معاملے میں پارٹی نہیں ہے، درخواست دہندہ نے 9 لاکھ 34 ہزار 722 روپے فیس بھی جمع نہیں کرائی تاہم صارف نے درخواست کے ساتھ عام صارف...
    گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
    رپورٹ: عامر باجوئی کراچی سینٹرل جیل میں قید باصلاحیت قیدی محمد ایاز نے قیدی بن کر و ہ کام کردکھایا جو دوسرے قیدیوں کے لیے بھی کامیابی کا سبب بنا۔ ہنر و فن کے چرچوں سے بام عروج تک پہنچنے والے محمد ایاز 12 سال سے کراچی سینٹرل میں قید ہیں، ایاز خاندان کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوئے ہیں۔ ایاز نے جیل میں رہتے ہوئے جو پینٹنگز بنائیں وہ 13 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں، اس رقم سے انہوں نے نہ صرف اپنی والدہ کو عمرہ کروایا بلکہ اپنی بہن کی شادی بھی کروا دی۔ تفصیل اس رپورٹ میں، آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    ویب ڈیسک : کراچی کے ایک 13 سالہ لڑکے نے اے آئی کورس کرنے کے بعد  شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔  کراچی کے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی کاشان عدنان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر سے مکمل کیے گئے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کورس کو دیا۔ نوجوان نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس بھی مکمل کیا۔ کاشان عدنان نے انکشاف کیا کہ وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری نوجوان نے کہا کہ اس نے آغاز ٹیک کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔...
    کراچی کے ایک 13 سالہ لڑکے نے سیلانی ویلفیئر سے AI کورس مکمل کرنے کے بعد شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس سے اسے ماہانہ 500,000 روپے ملتے تھے۔ ایک انٹرویو میں، کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی، کاشان عدنان نے اپنی کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر سے مکمل کیے گئے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کورس کو دیا۔ اس نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس بھی مکمل کیا۔ کاشان عدنان نے انکشاف کیا کہ وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتے ہیں۔ نوجوان کاروباری نے کہا کہ اس نے آغاز ٹیک کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ وہ 100 سے زیادہ طلباء کو بھی...
    کراچی: عالمی تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا تین روزہ تبلیغی اجتماع دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں منعقدہ اس اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جہاں اتوار کی صبح بھی شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی صورت میں دعا میں شرکت کے لیے پہنچے۔ علماء کرام نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے، دنیا کے بجائے آخرت کی تیاری کرنے اور نماز کو گناہوں سے روکنے کا ذریعہ بنانے کی تلقین کی۔ علماء نے مزید کہا کہ اپنی پریشانیوں کے حل کے لیے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں، وہی کائنات کا مالک...
    کراچی میں ہونے والا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت کے تحت منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاون گلشن بہار میں سہ روزہ کراچی تبلیغی اجتماع  اتوار کو دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ اجتماع میں لاکھوں افراد شریک تھے جبکہ اتوار کی صبح بھی دعا میں شریک ہونے کے لیے شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں پہنچے۔ اتوار کو بعد فجر ڈاکٹر سلیم کا خصوصی بیان ہوا۔اجتماع میں ہدایات مولانا ضیاء الحق دیں جبکہ اختتام پر خصوصی دعا مولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں۔دنیا کے...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبات سے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے زہر پی لیا۔پولیس کے مطابق ملزم تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہے، ملزم اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ ملزم جوہرآباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں وصول کیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد میں پیش آیا جہاں کالج کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔ اس حوالے سے کالج پرنسپل نے سپرنٹنڈنٹ پر مقدمہ درج کرادیا اور کہا کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے گئے ہیں جب کہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دیدیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان
    کالج پرنسپل نے پولیس کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس بددیانتی سے کالج کی تقریباً 81 طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے وصول کر چکا ہے، مگر یہ رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھ لی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔ کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار...
    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی جو ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ بھی فریز کر دیا...
    کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد کی ہے۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق، مسافر محمد کمال فلائی دبئی کی پرواز نمبر FZ-330 کے ذریعے دبئی اور پھر وہاں سے پرواز FZ-523 کے ذریعے ڈھاکہ جا رہا تھا یہ بھی پڑھیں: کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے 35 مسافر کیوں آف لوڈ ہوئے؟   پاکستان کسٹمز نے بین الاقوامی روانگی ہال میں مسافر کو روکا تو مسافر سے لاکھوں روپے کے ہزاروں جعلی بھارتی کرنسی نوٹوں کی ضبط کیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگ کی تلاشی کے دوران 5000 جعلی بھارتی کرنسی نوٹ (مالیت 500 فی نوٹ) برآمد کیے گئے، جعلی نوٹوں کی مالیت 80 لاکھ...
    کراچی: جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پر اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ جاری ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ شہری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی لیے فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچنا شروع ہوگئے، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان مرد و خواتین اور سول سائٹی سے وابستہ افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
    فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف آئی ٹی کال سینٹرز کی سخت نگرانی شروع، چھاپے،...
۱