اسلام آباد:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایران سے بذریعہ لانچ 18 ہزار 271 لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی کے مطابق ال خولہ نامی مشکوک لانچ اورماڑہ  کی تلاشی لینے پر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

برآمد ہونے والے ایرانی ڈیزل کی مالیت 49 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد ہے۔ حکام نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 کروڑ مالیت کی لانچ بھی ضبط کرلی۔

کسٹمز حکام نے لانچ میں سوار افراد کو حراست میں لیکر لانچ اور ڈیزل اے ایس او گودام منتقل کردیا ہے، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایرانی ڈیزل

پڑھیں:

امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار

ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے "پمپکن ڈے" کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 برس کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد