وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔\932