بھارت نے معلومات شیئر نہیں کیں، سورسز سے کنفرم ہوا سلال ڈیم کے اسپیل ویز کو کھولا گیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر ہائی فلڈ کی معلومات بھارت کی جانب سے شیئر ہوئیں، اس کے علاوہ کوئی باقاعدہ معلومات بھارت کی جانب سے شیئر نہیں کی گئی جبکہ سورسز سے کنفرم ہوا کہ سلال ڈیم کے اسپیل ویز کو کھولا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ آج سارا دن ہیجانی کیفیت رہی ، بھارت کی جانب سے کتنے کیوسک پانی آئے گا اس کی کوئی کنفرم اطلاعات نہیں ہیں اور نہ ہی اس کو کنفرم کیا جاسکتا ہے، ہم نے اس کے پیش نظر الرٹ جاری کیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حد تک تینوں دریاوں ( راوی، ستلج ، چناب ) میں بڑے سیلابی ریلے ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ تریموں بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور 5 لاکھ پر پہنچ گیا ہے جبکہ کل تریموں میں پانی کا بہاو ساڑھے 7 سے 8 لاکھ ہوگا، ہیڈ محمد والا کے مقام پر اور زیادہ مشکلات کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ریلا لاہور اور شاہدرہ سے گزرا اب وہ ساہیوال ، اوکاڑہ اور کمالیہ کی طرف بڑھ رہا ہے، راوی والا ریلا ہیڈ سدھنائی تک پہنچےگا اس کی کیپسٹی ڈیڑھ لاکھ کیوسک کی ہے اور ہوسکتا ہے ہیڈ سدھنائی پر ہمیں بریچ کرنا پڑے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 تاریخ کو کسی بھی وقت چناب اور راوی کا پانی ہیڈ محمد والا پر 8 سے ساڑھے 8 لاکھ کیوسک پہنچے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ محمد والا پر 8 سے ساڑھے 8 لاکھ کیوسک پانی گزارنے کی کیپسٹی موجود ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی
پاک بھارت میچ کے بعد کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے آگئی۔ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان کی جانب سے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے اور بھارتی ٹیم کے کرکٹر کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع پر مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان آغا کی جانب سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کےبائیکاٹ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان آغا نے بھارتی ٹیم کے رویے پر احتجاجاً پریزنٹیشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ اس وقت پرزنٹر روی شاستری کا تعلق بھارت سے تھا۔ تاہم اس حوالےسے گزشتہ روز بات کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کھیل ختم ہونے کا یہ ایک افسوسناک طریقہ تھا، ہم اپنے کھیل سے مطمئن نہیں تھے، اس کے باوجود ہمیں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ہیڈ کوچ نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی میچ کے بعد کی پریزنٹیشن سے غیر حاضری پر بھی بات کی اور اسے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع سے جوڑا۔انہوں نے کہا کہ وہ کیفیت ایسی تھی کہ مایوس کن جذبات تھے، اس وقت ایسی صورتحال ہوگئی تھی، ہم ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے لیکن بھارتی ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔