عراق میں شدید خشک سالی نے جہاں ایک طرف زرعی پیداوار اور توانائی کے شعبے کو متاثر کیا ہے، وہیں اس نے ماہرین آثار قدیمہ کے لیے تاریخ کی کھوج کا ایک نادر موقع بھی فراہم کیا ہے۔ شمالی صوبہ دھوک میں واقع موصل ڈیم کے کنارے، پانی کی سطح غیر معمولی حد تک کم ہونے پر ماہرین نے 2300 سال سے زائد پرانی قبریں دریافت کر لی ہیں۔
عراقی حکام کے مطابق یہ تاریخی دریافت خانکے ریجن میں ہوئی ہے، جو کہ ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے کے قریب واقع ہے۔ بیکاس بریفکانی، جو دھوک کے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر اور اس منصوبے کے سربراہ ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اب تک تقریباً 40 قبریں دریافت کی ہیں۔
پانی کی کمی، تاریخ کی نئی کھوج
بیکاس بریفکانی نے بتایا کہ 2023 میں کیے گئے ابتدائی سروے میں یہاں چند قبروں کے آثار ملے تھے، تاہم اس وقت پانی کی بلند سطح کے باعث مکمل کھدائی ممکن نہیں تھی۔ اب جبکہ ڈیم میں پانی خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے، ماہرین کو موقع ملا کہ وہ اس اہم دریافت پر کام کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ قبریں غالباً ہیلینسٹک دور کی ہیں، جو سکندر اعظم کی فتوحات کے بعد مشرق وسطیٰ میں یونانی اثر و رسوخ کے زمانے سے منسوب ہے — یعنی تقریباً تیسری صدی قبل مسیح۔
 آثار قدیمہ کے لیے نایاب موقع
بریفکانی کے مطابق، اگرچہ خشک سالی نے ملک کے کئی شعبوں کو متاثر کیا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں کئی قدیم آثار اور کھنڈرات دوبارہ ظاہر ہو رہے ہیں۔ ماہرین ان قبروں کی تفصیلی کھدائی کر رہے ہیں تاکہ پانی دوبارہ بلند ہونے سے پہلے انہیں دھوک میوزیم منتقل کیا جا سکے، جہاں ان پر مزید تحقیق اور تحفظ ممکن ہو سکے۔
موسمیاتی بحران اور علاقائی چیلنجز
عراق حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ملک 1933 کے بعد سب سے بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔ اس وقت آبی ذخائر میں پانی صرف 8 فیصد تک باقی رہ گیا ہے۔
عراقی حکومت نے ایران اور ترکی پر بھی تنقید کی ہے، جنہوں نے بالائی علاقوں میں بڑے ڈیم تعمیر کر کے دریا دجلہ اور فرات کے بہاؤ کو محدود کر دیا ہے — یہ وہ دریا ہیں جن پر عراق کی زرخیزی صدیوں سے قائم ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا