شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز
تیانجن(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔
ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر عالمی رہنما بھی موجود ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے فروغ پر خصوصی بات چیت ہوگی۔وہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کو سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کے لیے متعدد منصوبے زیر غور اگلی خبرایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا اہم اقدام، توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا اہم اقدام، توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت اسلام آباد کو سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کے لیے متعدد منصوبے زیر غور تباہ کن سیلابی صورتحال، پاکستان غذائی بحران کی دہلیز پر،گندم، چاول، کپاس، سبزیاں اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ,پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آبادکا ہنگامی اجلاس بعض عناصرکی طرف سے وزیر صحت کے خلاف میڈیا پروپگنڈہ کی شدید مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم